بلند فشار خون کا عالمی دن کل منایا جائے گا

بدھ 16 مئی 2018 12:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کل (جمعرات کو) بلند فشار خون کا عالمی دن منایا جائے گا۔مذکورہ دن کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت ، انٹرنیشنل ہائپر ٹینشن ایسوسی ایشن، حکومت پاکستان، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں اور فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے اشتراک سے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جس سے ماہرین طب خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ دن منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات ، علامات ، بروقت تشخیص ، علاج اور حفاظتی و تدارکی اقدامات سے آگاہ کرناہے۔ مذکورہ دن کے حوالے سے ماہرین طب نے بتایا کہ وزن اور بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ تر مریض اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کیلئے موٹاپا اور بلڈ پریشر پر کنٹرول اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائپرٹینشن کے عالمی دن کے موقع پر مریضوں کو مشورے اور لٹریچر کی فراہمی بھی کی جائے گی تاکہ وہ ان پر درج ہدایات پر عمل کرتے ہوئے موذی امراض سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :