ماہ رمضان ‘ ریسکیو اہلکار شب و روز خدمات سرانجام دیںگے

بدھ 16 مئی 2018 13:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ایمر جنسی ریسکیوسر وس 1122 ماہ رمضان کے دوران شب وروز خدمات فراہم کرتی رہے گی،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی سربراہی میں عوام النا س کو بروقت اور بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے اجلا س منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122کی جانب سے صوبہ بھر میں رمضان المبارک کے دوران 3 شفٹوں میں 24گھنٹے خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

گرمی کے مو سم کو مد نظر رکھتے ہوئے ایمبولینسز میں ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں گے۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو اہلکار کسی بھی مذہبی تہوار یا سرکاری تعطیلات کے دوران عوام کو خدمات فراہم کرنے کیلئے مو جود رہتے ہیں۔ ریسکیو اہلکار اپنی خوشیوں کو قربان کر کے عوام کے دکھوں میں ان کی مدد اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔