پی ٹی آئی کا نہ کوئی کردار نہ نظریہ ہے ،ْ

یہ پگڑی اچھال پارٹی ہے ،ْنواز شریف

بدھ مئی 13:25

پی ٹی آئی کا نہ کوئی کردار نہ نظریہ ہے ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک پگڑی اچھال پارٹی ہے جس کا کوئی کردار اور نظریہ نہیں ہے ،ْ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے اکیلا عمران نہیں ،ْکئی کر دار تھے ،ْ گھبرانے والا نہیں ،ْ وقت آنے کر داروں کے نام بتائونگا ،ْ بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر آپ کے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ نظریہ ،ْ یہ ایک گندی زبان والی اور پگڑی اچھال پارٹی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیراعظم نے 2014 کے اسلام آباد دھرنے کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ہمارے خلاف دھرنے دلوائے گئے ،ْان دھرنوں کے پیچھے کئی کردار تھے۔نواز شریف نے کہا کہ 'عمران خان اور طاہر القاہدری بھی ایسے ہی کرداروں میں شامل ہیں اور وقت آنے پر دیگر کرداروں کے نام بھی بتا دوں گا۔

نواز شریف نے کہاکہ تحریک انصاف دھرنے والی پارٹی ہے ،ْاس کا عوام کے ووٹ کو عزت دو پر اعتبار نہیں ہے۔نوازشریف نے کہاکہ پی پی آئی نے صرف تنقید کی یہ ’’دھرنے دو جماعت‘‘ ہے، خیبر پختونخوا میں ان کو موقع ملا اب وہاں نیا کے بجائے پرانا پاکستان نظر آتا ہے، خیبر پختونخوا میں کوئی کام نہیں ہوا، میرا نہیں خیال کہ کوئی خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہو۔