واپڈا میپکو ساہیوال سر کل میں واپڈا بریک ڈائون کے سبب ساہیوال اور دیگر علاقوں میں بجلی کی سپلائی 7گھنٹے تک معطل رہی

بدھ 16 مئی 2018 17:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) واپڈا میپکو ساہیوال سر کل میں واپڈا بریک ڈائون کے سبب ساہیوال شہر اور دیگر علاقوں میں بجلی کی سپلائی 7گھنٹے تک معطل رہی ۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے واپڈا کے تمام گرڈ اسٹیشن بند ہو گئے اور قادر آباد کول پاور پلانٹ میں بجلی کی پیداوار 1320میگا واٹ جاری رہی مگر قومی گرڈ میں بجلی کی سپلائی بند رکھی گئی ۔جب اسلام آباد سے بجلی کی سپلائی بحال کی گئی تو پھر قادر آباد کول پاور پلانٹ کی پیداوار قومی گرڈ میں شامل کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :