کوئٹہ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی حقوق کے لئے جدوجہد کی ،سحر گل خلجی

قوم پرستوں اورمذہب پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اقتدار آکر عوام کیمحرومیوں کا ازالہ کرینگے ،رہنمائوں کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 16 مئی 2018 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے قوم پرستوں اورمذہب پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا انتخابات قریب آتے ہی نئی پارٹیاں بن رہی ہے جو کہ عوام کو بے وقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا پیپلز پارٹی ہی بلوچستان کی ترقی وخوشحالی چا ہتے ہیں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اقتدار آکر یہاں کے محرومیوں کا ازالہ کرینگے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل ممبر سحر گل خلجی، حاجی موسیٰ جان خلجی اور حفیظ الملک مینگل نے کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ(ن) سے ثناء اللہ کاکڑ اور اختر بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی وجمہوری جماعت ہے اور جمہوریت کی بقاء کے لئے ہمیشہ اپنا کردا رادا کیا ہے بلوچستان میں جب بھی پیپلز پارٹی کو موقع ملا ہے انہوں نے اقتدار میں آکر پسماندگی دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یہاں پشتونوں اور بلوچوں کے نام پر اقتدار کرنے والوں نے عوام کا مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال دیں گے اور بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے قوم پرستوں اورمذہب پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا انتخابات قریب آتے ہی نئی پارٹیاں بن رہی ہے جو کہ عوام کو بے وقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا پیپلز پارٹی ہی بلوچستان کی ترقی وخوشحالی چا ہتے ہیں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اقتدار آکر یہاں کے محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔