Live Updates

محکمہ ایکسائز کی کارروائی 30کلو اعلیٰ چرس جیکب آباد سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی ، منشیات برآمد ملزمان فرار

بدھ 16 مئی 2018 23:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فورس حرکت میں آگئے کوئٹہ سے جیکب آباد چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام 30کلو چرس برآمد ملزماں فرار مزدا ٹرک قبضے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان سید ظفر شاہ بخاری ڈی جی ایکسائز بلوچستان فتح محمد خجک کی خصوصی ہدایات پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سبی نذیر احمد چھلگری ،ڈویژنل ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکنش میر عطاء بلوچ نگرانی میں انچارج نارکوٹیکس برانچ عبدالسلام رئیسانی ، انسپکٹر چوہدری وسیم احمد نے ایکسائز پولیس اہلکار لعل محمد ، عمران خان راحب علی ، نیاز احمد نیازی کے ہمراہ خفیہ اطلاعات ملنے پر گزشتہ شب سبی جیکب آباد قومی شاہر اہ ٹول پلازہ کے مقام پر پر کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والے مزدا ٹرک نمبرPKE342 کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر مذکورہ مزدا ٹرک پر سوار منشیات فروش افراد نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ٹرک چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تلاشی کے دورن مزدا ٹرک کے خفیہ سے اعلیٰ کوالٹی کی 30کلو گرام چرس برآمد کرکے مزدا ٹرک قبضے میں لے کرتفتیش شروع کردی اس موقع پر میر عبدالسلام رئیسانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے واضح رہے کہ محدود وسائل میں رہ کر ایکسائز اینڈ ٹیکنشن سبی نے گزشتہ 30سال کے دوران اتنی بڑی مقدار میںچرس برآمد کرکے کامیاب کاروائی کی گئی سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے ایکسائز پولیس کی جانب سے کامیاب کاروائی پر مبادک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی جوش وجذبے کے ساتھ منشیاب کے خلاف کاروائی کرتے رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات