بدعنوان عناصر کی جانب سے عوام سے فراڈ کے ذریعے لوٹی گئی رقوم کی متعلقہ اداروں اور متاثرین کو بروقت واپسی نیب کی اولین ترجیج ہے،خیبرپختونخوا، نیب لاہور اور نیب کراچی میں ہزاروں متاثرین کو بدعنوان عناصر سے اربوں روپے برآمد کرکے واپس کر چکی ہے
چیئرمین نیب جسٹس ( ر)جاوید اقبال کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
جمعرات 17 مئی 2018 16:30
(جاری ہے)
تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی، ڈی جی راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ نیب اس وقت تک بدعنوان عناصر سے 296 ارب روپے برآمد کرکے مختلف اداروں اور متاثرین میں تقسیم کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر بلاامتیاز عمل پیرا ہے۔ انہوں نے بدعنوان عناصر کی گرفتاری کے علاوہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی قانون کے مطابق گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے نتیجہ میں گذشتہ 7 ماہ میں 226 ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ 271 افراد کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے گئے۔ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور اب تک گذشتہ 7 ماہ کے دوران 25 مفرور/اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب نجی ہائوسنگ/کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کے معاملات دیکھنے والے سرکاری اداروں خصوصاً سی ڈی اے، آر ڈی اے، آئی سی ٹی، ایل ڈی اے، پی ڈی اے، کیو ڈی اے اور کے ڈی اے کے افسران پر مشتمل ایک میٹنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ تمام متعلقہ اداروں کو ان کی ذمہ داریوں اور کوتاہیوں سے آگاہ کرنے کے علاوہ مستقل بنیادوں پر ایک ایسا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ جعلی اور بوگس نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کو عوام کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹنے سے قبل ازوقت روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا الیکشن سے پہلے اور بعد کوئی تعلق نہیں، نیب کی تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر قانون کے مطابق شروع کی جاتی ہیں اور اگر مقدمہ نہ بنتا ہو تو میرٹ پر مقدمہ بند کر دیا جاتا ہے کیونکہ کسی سے انتقامی کارروائی نیب کی نہ پالیسی ہے اور نہ ہی نیب اس پر یقین رکھتا ہے، نیب کسی صوبے، ادارے اور شخص کی پراوہ کئے بغیر صرف اور صرف قانون کے مطابق بلاامتیاز بدعنوان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے نیب راولپنڈی کی کارکردگی کو ڈی جی نیب راولپنڈی کی نگرانی میں سراہا اور امید ظاہر کی کہ نیب راولپنڈی کے افسران/اہلکاران اسی محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.