کوئٹہ آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا

تعلق پنجاب کے علاقے وہاڑی سے تھا، ان کے جسدِ خاکی کو آبائی گا ئوں پہنچایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ان کے عزیز و اقارب، اہل علاقہ، پاک فوج اور سول افسران نے شرکت کی سہیل عابد نے قوم کے لیے قربانی دی، ان کی شہادت پر سرفخر سے بلند ہے،بھائی اور والد کا عزم بہادر افواج سرزمین پاک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پر عزم ہو کر لڑتی رہیں گی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا واقعہ پر اظہار افسوس شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

جمعرات 17 مئی 2018 17:40

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) کوئٹہ میں آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔شہید کرنل سہیل عابدکا تعلق پنجاب کے علاقے وہاڑی سے تھا، ان کے جسدِ خاکی کو آبائی گاں پہنچایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ان کے عزیز و اقارب، اہل علاقہ، پاک فوج اور سول افسران نے شرکت کی۔

کرنل سہیل عابد شہید کے سوگواروں میں 3 بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہیں، شہید کے گھر پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہید کرنل کیبھائی اور والد کا کہنا ہے کہ سہیل عابد نے قوم کے لیے قربانی دی، ان کی شہادت پر سرفخر سے بلند ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بہادر افواج سرزمین پاک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پر عزم ہو کر لڑتی رہیں گی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید کرنل سہیل کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم بطور قوم بزدل دشمن کے خلاف سینہ سپر اور متحد ہیں، دھرتی کی حفاظت کے لیے اپنے خون کی بھاری قربانیاں دیں جس کی کوئی مثال نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ 4 جوان زخمی ہوگئے تھے جن میں سے دو کی حالت تویشناک بتائی جاتی ہے۔۔