اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایف آئی اے کو حامد سعید کاظمی کے منجمد بینک اکائونٹس بحال کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے حج کرپشن سکینڈل میں منجمد کئے گئے بینک اکائونٹس بحال کر نے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس مینگل حسن اورنگزیب نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی اپیل پر جمعرات کو سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کارروائی کے دوران عدالت نے حج کرپشن کیس سے حامد سعید کاظمی کو بری کر دیا ہے لیکن ان کے بینک اکائونٹس ابھی تک منجمد ہیں ۔ دلائل مکمل ہونے پر فاضل جج نے ایف آئی اے کو ہدایت دی کہ وہ حامد سعید کاظمی کے بینک اکائونٹ بحال کر دیئے جائیں ۔