ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ایک مہذب و با شعور قوم کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب ہائی وے پٹرول

جمعرات 17 مئی 2018 20:15

گوجرانوالہ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی راناکی زیر ہدایات انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ اے ایس آئی مبشر جاوید نے بس سٹینڈ سٹی حافظ آباد میں ڈرائیوران و عوام الناس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ایک مہذب و با شعور قوم کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، ڈرائیونگ لائیسنس کے بغیر ہر قسم کی موٹر سائیکل و گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے لہذا جس کسی کی عمر 18سال یا اس سے زائد ہو وہ اپنا ڈرائیونگ لائیسنس بنوائیں، نوجوان نسل ون ویلنگ جسے جان لیوا کھیل سے باز رہیں،موٹر سائیکل پر دو افراد سے زائد افراد کا سوار ہونا بھی جرم ہے اور موٹر سائیکل سوار سیفٹی ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دوران سفر شاہرات پر کسی قسم کی ہیلپ یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہیلپ لائن 1124پراطلاع دیں ۔