لاہور ، ایڈیشنل سیشن جج نے ڈاکٹر سلیمان،داکٹر سارہ سمیت دیگر دو ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی

سروسز ہسپتال میں نوجوان کو تشدد سے جاں بحق کرنے کے الزام میں چاروں ڈاکٹروں کی عبوری درخواست ضمانتیوں میں 23 مئی تک توسیع کر دی

جمعرات 17 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) سیشن کورٹ نے سروسز ہسپتال میں نوجوان کو تشدد سے جاں بحق کرنے کے الزام میں چاروں ڈاکٹروں کی عبوری درخواست ضمانتیوں میں 23 مئی تک توسیع کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس اہکاروں کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے ڈاکٹر سلیمان،داکٹر سارہ سمیت دیگر دو ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت کے روبرو تھانہ شاد مان کی تفتشی افسرنے پیش ہوکر رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگی۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور تفتشی افسر کو حکم دیا کہ اگر آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع نہ کروائی گی تو آپ یہاں سے تھانے نہیں جیل جائیں گے۔عدالت نے چاروں ملزمان کی درخواست ضمانتوں میں توسعی کرتے ہوئے سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے حقائق کے برعکس میں مقدمے میں ملوث کیا۔نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت عبوری درخواست ضمانت منطور کرنے کا حکم دے۔چاروں ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ شادباغ پولیس نے درج کیا ہے ملزموں پر نوجوان سنبل کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کا الزام ہے۔