رمضان مبارک میں تحصیل مری کے تمام سستا بازاروں میں ٹریفک وارڈنز افسرن کی اضافی ڈیوٹی لگا دی گئی

جمعرات 17 مئی 2018 21:34

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) سٹی سرکل مری کی سیاحتی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر)بلال افتخار نے احکامات جاری کیے جن پر ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ خان زمان عمل کراتے ہوئے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رمضان مبارک کے مہینے میں عوام الناس کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تحصیل مری کے تمام سستا بازاروں میں ٹریفک وارڈنز افسرن کی اضافی ڈیوٹی لگا دی گئی ہیں تا کہ عوام الناس کہ ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے ۔

راجہ خان زمان نے عوام الناس سے اپیل ہے کہ دوران ڈرائیونگ صبر تحمل سے ڈرائیونگ کریں اور لین لائن کا خیال رکھیں ، سرکل مری میں مناسب جگہ پر گاڑی پارک کریں ۔ پوائنٹ پر کھڑی ٹریفک وارڈنز افسران اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر پابندی کریں یہ آپکی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :