فلم ’’ریس 3‘‘ کے ٹریلر نے یوٹیوب پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جمعہ 18 مئی 2018 13:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’ریس 3‘‘ کے ٹریلر نے یوٹیوب پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے 15مئی کوفلم ’’ریس 3‘‘ کا ٹریلر جاری کیا جسے یوٹیوب پر 17ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا یہی وجہ ہے کہ فلم کے ٹریلر نے یو ٹیوب پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ ٹریلر کو فیس بک پر بھی بے حد سراہا گیا ہے جسے دیکھنے والوں کی مجموعی تعداد 35ملین سے زائد ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار سلمان خان، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں۔ ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم ’’ریس 3‘‘ 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔