جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ڈکیتی کرنے والے 2 ڈکیتوں کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا

جمعہ 18 مئی 2018 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ڈکیتی کرنے والے 2 ڈکیتوں کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا ۔پولیس کے جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کراچی کے مختلف علاقوں۔سے ڈکیتی کرنے والے 2 ڈکیتوں کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کے ملزم اسماعیل اور عامر نے سرجانی کے علاقے میں ڈکیتی کرکے نوید نامی شخص سے 27 ہزار اور 2 موبائیل فون بھی چھینے ،ملزمان۔نے دوران تفتیش سائٹ ٹاون سے مختلف علاقوں میں واردات کرکے موبائل فونز چھینے کا اعتراف بھی کیا ۔ جس کے عدالت نے ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا ۔جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سرجانی ٹاوں میں درج ہے ۔