Live Updates

’’مجھے کیوں نکالا‘‘ اور ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ جیسی دوائوںکے کارگر نہ ہونے پر نواز شریف نے ملک دشمنی پر مبنی زہریلا چورن بیچنا شروع کردیا ، اعجاز احمد چوہدری

جمعہ 18 مئی 2018 18:24

’’مجھے کیوں نکالا‘‘ اور ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ جیسی دوائوںکے کارگر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما اعجاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ اور ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ جیسی دوائوںکے کارگر نہ ہونے پر نواز شریف نے ملک دشمنی پر مبنی زہریلا چورن بیچنا شروع کردیا ہے ، درباریوں کی جی حضوری کے عادی خاندان کی پوری کوشش ہے کہ اگر ان کی حکمرانی نہیں تو ملک کی ساکھ بھی باقی نہ رہے، پی ٹی آئی کرپٹ ٹولے کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے،کسی کا ملک دشمن ایجنڈا کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا،بھارت نوازی کیخلاف ملک بھر کے عوام غم وغصے کا شکار ہیں،اسی لئے شہر شہر پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ کے حق میں مظاہرے جاری ہیں، انہوں نے کہاکہ خاطر جمع رکھیں بھارت کو 5ارب ڈالر منتقل کرنے کے ثبوت بھی جلد منظر عام پر آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبوکر ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والے نواز شریف کو احتساب عدالت میں چند منٹ کا اندھیرا برداشت نہیں ہوا، عوام کی زندگیوں کو مسائل کی آماجگاہ بنانے والوں کو لوٹ مار کا حساب اور قوم کو جواب دینے پر مجبور کرنے کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں سیاست کو تجارت سمجھنے والوں کا صفایا کرتے ہوئے عدل وانصاف کا نظام لانے کیلئے پرعزم ہیں،’’دو،نہیں ایک پاکستان‘‘ صرف نعرہ ہی نہیں،روشن مستقبل کی نوید ہے،انہوں نے کہاکہ اورنج ٹرین جیسے میگا پراجیکٹس کو اربوں کی کرپشن کا ذریعہ بنانے والے کسی آزمائش میں پورے نہیں اترے،نامکمل ٹریک پر آزمائشی طور پر ٹرین چلاکر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات