فلسطینیوں پر بربریت قابل مذمت ، ہماری حکومت اور عوام ان کی حمایت جاری رکھیںگے ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن )ر( عبدالستار عیسانی

جمعہ 18 مئی 2018 18:38

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) پاکستان بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی 18 مئی کو "یوم یکجہتی فلسطین" منانے بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا، ضلع بھر کی متعدد مساجد میں امن و خیر کی دعا کے ساتھ ساتھ فلسطین کے شہدا کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن )ر( عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کا مقصد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ہے ، اس روز بربریت کے شکار فلسطینی بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ان کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھائیں گے ۔انہوں نے نہتے فلسطینیوں کے بے رحمانہ قتل کی مذمت کی۔ چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان جالپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری وحشیانہ مظالم کو رکوائے اور تحقیقات کرے ۔ تشدد سے معصوم عورتوں، بچوں اور بزرگوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ۔ پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا