بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری دودن وقفے وقفے سے جاری

سرحدی قصبات و دیہات کے زخمی شہریوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سے نارووال منتقل ، ایک کو نازک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہونا شروع ہوگئے درجنوں مویشی ہلاک اور زخمی ،شہریوں کے گھروں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا

جمعہ 18 مئی 2018 18:40

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری دودن وقفے وقفے سے جاری رہی ۔ گولہ باری کی زد میں آنے والے شکرگڑھ کے سرحدی قصبات و دیہات کے زخمی شہریوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سے نارووال منتقل کر دیا گیا ایک کو نازک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہونا شروع ہوگئے درجنوں مویشی ہلاک اور زخمی ہوئے شہریوں کے گھروں کو بھی بھارتی مارٹر گولوں سے بری طرح نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے رمضان مبارک کی پہلی سحری میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کی جو شکرگڑھ ۔

سیالکوٹ سیکٹر پر دودن وقفے وقفے سے جاری رہی بھارتی فورسز کی جانب سے کی گئی اس فائرنگ اور گولہ باری کی زد میں آکر شکرگڑھ کے مختلف سرحدی قصبات و دیہات ٹمبر چک ۔

(جاری ہے)

سکھوچک ۔سکمال ، سلیائیں ۔تغل پور ۔ بھوپال پور ۔ سانبلی جبکہ سیالکوٹ کے چپڑال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں چار شہری شہید جبکہ تقریبا خاتون سمیت بیس افراد شدید زخمی ہوگئے چپڑال سیکٹر پر بھارتی جارحیت سے چھ سالہ مسکان ۔

سات سالہ علی حمزہ ۔تیرہ سالہ شمع بی بی اور پنتیس سالہ کلثوم بی بی شہید ہوگئے زہید ہونے والے چاروں افراد کا ایک ہی گھرانے سے تعلق بتایا جاتا ہے اور چاروں شہیدوں کو انکے آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا دوسری جانب شکرگڑھ سیکٹر کے مذکورہ بالا دیہات و قصبات میں بھارتی شیلنگ سے درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ سے زائد افراد شدید زخمی ہو کر ہسپتال جا پہنچے شہریوں کے اس جانی ومالی نقصان پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا قابل ذکر امر یہ ہے کہ بھارتی بربریت کا شکار ہونے والے سرحدی مکینوں کے متاثرین کے پاس کوئی حکومتی نمائندہ نہ پہنچا شہری پانی پی کر رکھے ہوئے روزے کی حالت میں پریشان حال پھرتے رہے