کوئٹہ،بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی کی کوئٹہ ایف سی مددگار سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

دہشت گرد ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں دہشت گردی کاروائیوں میں مصروف ہیں، سیکورٹی فورسز نے جوان مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے

جمعہ 18 مئی 2018 18:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی و رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے کوئٹہ ایف سی مددگار سنٹر پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو دہشت گردی کی بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں دہشت گردی کاروائیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے جوان مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرودوں کا کوئی دین اسلام نہیں اور نہ ہی دہشت گرد کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایف سی مدد گار سنٹر پرناکام حملہ کر کے اپنی بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ہم بحثیت قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یکجا ہیں جس سے ہم دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے انہوں نے کہا کہ ایسی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے اور شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کرکے بلوچستان کے سرزمین کو دہشت گرد وں اور تخریب کاروں سے پاک کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوان اور آفسران اپنی جانین قربان کر کے ملک وقوم کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت آج صوبے میں امن قائم ہو چکا ہے اور لوگ امن کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف کرنل سہیل اور اے ٹی ایف کے اہلکار نے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے پر شہداوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے شہداوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے ۔