سی بی اے نے سڑک کے بیچوں بیچ 7موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر تحویل میں لے لیں

جمعہ 18 مئی 2018 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے شفیع مارکیٹ میں سڑک کے بیچوں بیچ 7موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر تحویل میں لے لیں ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے شفیع مارکیٹ صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانداروں اور خریداروں کی جانب سے بازار کے بیچوں بیچ موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 7 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں رمضان المبارک کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کیلئے دکانوں سے باہر بائونڈریز بنائیں تاکہ تاجر اس سے آگے نہ آئیں اور تجاوزات سے لوگوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قرة العین وزیر نے بتایا کہ یہ بائونڈریز صرف رمضان المبارک کے مہینے کیلئے ہیں رمضان المبارک کے بعد تاجر صرف اپنے حدود میں خرید و فروخت کرینگے اور تجاوزات قائم کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :