بی آر ٹی کے منصوبے نے خیبر پختونخواہ کے عوام کو موذی امراض میں مبتلا کر رکھا ہے،مشترکہ بیان

جمعہ 18 مئی 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) مفتی کفایت اللہ ، مولانا شا ہ یوسف جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینئیر نائب امیر مفتی کفایت اللہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ BRT کے منصوبے نے عوام کو موذی امراض میں مبتلا کر دیا ہی! انہوں نے کہا کہ آصف لقمان قاضی نے تمام صورتحال نیب کے سامنے رکھ دیا ہے۔اب عوام بلا امتیاز کرپٹ عناصروں کا احتساب چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پانچ سال مکمل ہو چکے ہیں P.T.I نے میرٹ کی آڑ میں ضلع پشاور کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے۔ اور ضلع پشاور کے حقوق کو اپنے آبائی اضلاعوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے ڈگری ہولڈر نوجوانان بے روزگاری کی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ اب B.R.T میں مفادات حاصل کر کے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ ایم ایم اے برسر اقتدار آکر نوجوانوں کو مناسب روزگار مہیا کر کے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :