مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج محکوم کشمیریوںپردنیا کے بدترین مظالم ڈھائے جارہی ہے ‘14 شہادت اور132 سے زاہدزخمی کشمیری بھارتی پولیس اورافواج کی کھلی ریاستی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

جموں کشمیر لبریشن کے سینئر رہنما سردار یوسف چغتائی ‘سردارمدثرامتیاز ،سردارشاہجہاں ارشدکا مشترکہ بیان

جمعہ 18 مئی 2018 21:58

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج محکوم کشمیریوںپردنیا کے بدترین مظالم ڈھائے جارہی ہے ‘14 شہادت اور132 سے زاہدزخمی کشمیری بھارتی پولیس اورافواج کی کھلی ریاستی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کااظہارجموں کشمیر لبریشن کے سنیئررہنما سردارمحمد یوسف چغتائی ،سردارمدثرامتیاز ،سردارشاہجہاں ارشد،نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج اورپولیس کھلے عام کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے مقبوضہ کشمیر جنگل کاقانون بھارت نے نافذکیاہوا ہے سرعام معصوم لوگوں کو گولیوں کانشانہ بنایا جارہاہے اور کھلے عام انسانی حقوق کی پامالیاں کی جارہی ہیں بھارت کی حکومت نے کشمیریوں پرزمین تنگ کررکھی ہے اوراسکے باوجود کشمیری قوم کے حوصلے بلندہیں اوربھارتی حکومت کی بربریت ظلم وستم کاماتم کررہے ہیں ریاست جموں کشمیر ایک متنازعہ ہے اورجب تک منقسم ریاست جموں کمشیر کودوبارہ یکجاکرکے اسے ایک آزاد خودمختار مملکت بناکراقوام متحدہ کاممبرنہیں بنایا جاتا کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہدجاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیر کی تقسیم کسی بھی غیرت مندکشمیری کوقبول نہیں ہے کشمیر ایک وحدت ہے تقسیم کشمیر کی سازشیں کرنے والے غدار وطن ہیں ریاست جموں کشمیر ایک الگ تھلگ ملک ہے جس کی تاریخ چھ ہزارسال پرانی ہے کشمیر نہ بھارت کی جاگیر ہے نہ ہی اسلام آباد کی کالونی کشمیرریاست جموں کشمیرمیں بسنے والے سوادوکڑور عوام کشمیریوں کاملک ہے جس پر غیر قانونی غیرآئینی بلاجوازغاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے کشمیری اپنی آزادی قومی خودمختاری تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔