پولیس کارروائیاں ، 2 آکڑا پرچی ڈیلرز سمیت 8 جواری گرفتارکر لیے گئے

جمعہ 18 مئی 2018 22:35

سکھر۔ 18مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سکھر پولیس کی جانب سے اے ایس پی سٹی کی سربراہی میں سٹی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ، 02 آکڑا پرچی ڈیلرز سمیت 08 جواری گرفتار کر کے آکڑا بکس موبائل فون اور نقدی برآمد مقدمات درجکر لیے گئے، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ نیوپنڈ کی حدود میں پولیس کی کارروائی کے دوران 01 بکی ڈیلر اور 08 آکڑا پرچی جواری گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیوپنڈ میں کرائم نمبر 28/2018 دفعہ 294A,B اور 5 جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گرفتار ملزمان میں ممتاز بھٹی ، محمد عثمان میرا ٹی، احمد علی میمن، فاروق میر، ارشد علی شاہ، عبدالغنی چنو، معشوق علی شیخ، ایاز علی شیخ اور شاھد سومرو شامل ہیں، جبکہ تھانہ سی سیکشن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بکی ڈیلر عبدالصمد آرائیں کو گرفتار ملزم کے قبضہ سے آکڑا پرچی بک موبائل فون اور کیش برآمد کر لیا، مقدمہ تھانہ سی سیکشن میں درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :