
برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ہمان مدعو ،ْ ہالی اور بالی ووڈ پرستاروں کی شرکت ،ْ سرینا ولیمز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکم کی بھی شرکت ،ْہزاروں افراد جھلک دیکھنے کیلئے جمع شہزادہ ہیری بھائی کے ہمراہ ونڈسر محل پہنچے ،ْ میگھن مارکل نے عروسی لباس زیب تن کیا ،ْ ونڈسر محل کے سینٹ جارجز چیپل میں ایجاب و قبول کیا
ہفتہ 19 مئی 2018 17:42

(جاری ہے)
برطانوی عوام میں شادی کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں افراد شاہی محل کے شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔
برطانوی شاہی جوڑے کی شادی کو ٹیلی وژن پر دکھایا گیا ،ْ سڑکوں پر بڑی اسکرینیں بھی نصب کی گئیں۔اس سے قبل جمعے کے روز میگھن مارکل کی والدہ ڈوریا ریگ لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ سے ونڈسر محل میں ملاقات کی ،ْجہاں شہزادے ہیری اور میگھن بھی موجود تھیں۔میگھن کے والد اپنے دل کی سرجری کے باعث شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔جس کے بعد میگھن مارکل نے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے والد کی جگہ اس ذمہ داری کو نبھائیں اور شادی کی تقریب میں ان کے ساتھ چلیں جسے شہزادہ چارلس نے قبول کرلیا ہے۔شادی سے ایک روز قبل اپنے ہوٹل کے باہر میڈیا اور مداحوں سے گفتگو میں میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں جبکہ اس موقع پر شہزادے ہیری نے کہا کہ ان کے احساسات زبردست اور غیر معمولی ہیں۔اداکارہ میگھن کو ان کے ساتھیوں کی جانب سے بھی شادی کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوڑے نے لندن میں ایک امریکی پیسٹری شیف کلیئر تاک کو لیمن ایلڈر فلاور ویڈنگ کیک کا آرڈر دیا، جسے بٹر کریم اور پھولوں سے سجایا گیاجس کی مالیت 71 ہزار 600 ڈالرز بتائی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تمام تقریبات اور سیکیورٹی انتظامات پر تقریبا تیس ملین ڈالرز خرچ آیا ،ْ شادی پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں، جن میں اسنائیپرز اور ڈرون گرانے کا سسٹم بھی شامل ہے۔شادی کے بعد شاہی جوڑا بگھی میں روانہ ہوا۔واضح رہے کہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل برطانوی شہزادہ ہیری سے شادی کے باجود شہزادی میگھن نہیں کہلائیں گی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی رگوں میں شاہی خون موجود نہیں یعنی ان کا تعلق کسی شاہی خاندان سے نہیں ہے۔شہزادہ ہیری سے شادی کے باوجود سرکاری طور پر میگھن مارکل پرنسز ہیری آف ویلز کہلائیں گی جیسا کہ ہیری کے بڑے بھائی ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو 'پرنسز ولیم آف ویلز کہا جاتا ہے ،ْاسی طرح شہزادہ ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کو بھی کبھی سرکاری طور پر شہزادی ڈیانا کا اعزاز نہیں مل سکا، انہیں پرنسز آف ویلز کہا جاتا تھا۔شہزادہ ہیری، آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے ہیں، ان کے بڑے بھائی پرنس ولیم کی شادی کیٹ مڈلٹن سے ہوئی اور ان کے 3 بچے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
-
روس میں 30 سالوں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ
-
فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.