کوئٹہ،نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مسجد کا پیش امام جاںبحق

ہفتہ 19 مئی 2018 19:24

کوئٹہ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مقامی مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر سریاب روڈ عارف گلی کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خود کار اسلحہ سے فائرنگ کرکے مسجد بلال کے پیش امام مولوی حبیب اللہ مینگل کو قتل کردیااور فرار ہوگئے۔ مقتول پیش امام نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر جارہے تھے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش ومزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔