ماہ رمضان کے تقدس میں ہمیں جھوٹ اور الزام تراشی بند کر دینی چاہیے، حنا پرویز بٹ

ہفتہ 19 مئی 2018 19:28

لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے تقدس میں ہمیںجھوٹ اور الزام تراشی بند کر دینی چاہیے۔گیارہ ماہ ہم ایک دوسرے پر بہتان تراشی کرتے رہتے ہیں۔اچھے کاموں کی تعریف نہیں کر سکتے تو پروپیگنڈے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کو سو فیصد پورا کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ان پانچ سالوں میں سب سے زیادہ نئے ہسپتال اور یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔جبکہ سندھ اور کے پی کے میں ایک بھی نیا ہسپتال اور یونیورسٹی قائم نہیں کی گئی ۔انہوں نے مزید کہا نواز شریف کا مشن عوام کی خدمت اور ملک کو درپیش مسائل حل کرنا ہے۔اس کیلئے انہوں نے اپنی پوری زندگی ملک و قوم کیلئے وقف کردی ہے۔اگر عوام کی خدمت کرنا غداری ہے تو مسلم لیگ(ن) یہ خدمت جاری رکھے گی۔شریف خاندان کو ہر مرتبہ ملک بحرانوں میں گھرا ہوا ملا ہے جبکہ یہ بحران حل ہوتے ہیں تو ان کیخلاف پروپیگنڈے شروع کردیے جاتے ہیں