کنج قدیم کے محلہ دبئی میں بیٹے نے والدہ کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کر دیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) کنج قدیم کے محلہ دبئی میں بیٹے نے والدہ کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کر دیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا، پولیس تھانہ کینٹ نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کی حدود کنج قدیم محلہ دبئی میں ناخلف بیٹے نثار نے اپنی سگی والدہ کو گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم نے والدہ کو قتل کرنے کے بعد اپنے سوتیلی بھائیوں کو فون پر بتایا کہ اس نے اپنی والدہ کو قتل کر دیا ہے۔

اطلاع ملنے پر تھانہ کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بیٹوں کی رپورٹ پر ملزم نثار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔