کراچی، مختلف علاقوںمیں ٹریفک حادثات میں 3افرادجاں بحق

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) کراچی کے مختلف علاقوںمیں ٹریفک حادثات میں 3افرادجاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرکامران چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے راہگیر65سالہ قمرولداسلم جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی گلستان جوہرکامران چورنگی کارہائشی اورحادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،دوسری جانب ریڑھی گوٹھ میں W/18منی بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 35سالہ امرخان ولدنوروارخان جاں بحق ہوگیا،جبکہ لیاری کے علاقے مسان چوک ریلوے ٹریفک پرٹرین سے کٹ کر50سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،ریسکیوذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت نہیںہوسکی