انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج اصغر خان نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے بارودبرآمدگی کیس میں سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج اصغر خان نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے بارودبرآمدگی کیس میں سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاعدالت نے تھانہ پیرودھائی کے چہلم ہنگامہ آرائی کیس میں ملزمان عمر رحمن وغیرہ کے خلاف 2 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 28مئی،قتل کیس میں ملزم غلام عباس کے خلاف سماعت 28مئی،ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم عبدالواحد کے خلاف 6 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 21 مئی،بارود برآمدگی کیسوں میں ملزم شمس الحیات کے خلاف سماعت 21 مئی،ملزم عرفان طارق کے خلاف سماعت 31مئی،ملزم عبدالرحمان کے خلاف سماعت 2 جون اور ملزم عبدالکریم کے خلاف 4 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 23مئی تک ملتوی کردی جبکہ بارودی مواد کیس میں ملزم خالد کے خلاف سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 23مئی کو سنائے جانے کا امکان ہے۔