انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالتوں نی9مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی

ہفتہ مئی 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالتوں نی9مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی عدالت نمبر 2کے جج سلیمان بیگ نے اغوا برائے تاوان کیسوں میں ملزم شکیل احمد کے خلاف سماعت 2 جون ،ملزم نسیم شاہ کے خلاف سماعت 21 مئی،بارودبرآمدگی کیسوں میں ملزم اصغر کے خلاف 2گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 21 مئی،ملزم آصف کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 26مئی،،عدالت نمبر 3 کے جج عبدالرحیم کے رخصت پر ہونے کے باعث ملزم واحد خان کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کیس کی سماعت 31مئی،،پولیس مقابلہ کیس میں ملزم نصیر کے خلاف سماعت31مئی،،اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم شکیل کے خلاف سماعت 21 مئی،بارود برآمدگی کیسوں میں ملزم احسن کاظمی کے خلاف سماعت 2 جون جبکہ ملزم رسول بخش کے خلاف سماعت مئی تک ملتوی کردی ہے۔