کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ کے گریڈ22 کے آفیسرمحمد آفتاب اکبر چیف ایگزیکٹوآفیسر،سینئرجنرل منیجرپاکستان ریلویز تعینات

ہفتہ 19 مئی 2018 21:17

لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) وزارتِ ریلوے نے کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ کے گریڈ22 کے آفیسرمحمد آفتاب اکبر کو چیف ایگزیکٹوآفیسر،سینئرجنرل منیجرپاکستان ریلویز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،قبل ازیں وہ پریکس میں بطور منیجنگ ڈائریکٹر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر نے 1984میں ریلوے جوائن کیاان کا تعلق12ویں کامن سے ہے۔

(جاری ہے)

انہیں دوسرے محکموں میں بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے ہمیشہ ریلوے کو ترجیح دی۔ اس سے پہلے وہ یارڈ پشاور ڈویژن، ڈویژنل کمرشل آفیسر راولپنڈی، ڈویژنل پرسانل آفیسرورکشاپ ڈویژن، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسرپورٹس کراچی، ریلوے ہیڈکوارٹرز میں چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ، وزارتِ ریلوے میں ڈائریکٹر ایڈمن، ڈی جی آپریشنز اور سیکرٹری ریلوے بورڈ کے اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔