عالمی امن کے دعویدار ادارے مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے کی بجائے اپنا کردارادا کریں،غلام علی خان

ہفتہ 19 مئی 2018 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے کہا ہے کہ عالمی امن کے دعویدار ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے کی بجائے اپنا کرداراداکریں،کشمیر ،فلسطین اور برما سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے،مگر افسوس امت مسلمہ کے حکمران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز عوامی تحریک کے ملک طاہر جاوید،بابر مصطفوی کے اعزاز میں افطار و ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،غلام علی خان نے کہا کہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا قیام اور مسلمانوں پر ظلم و بربریت پرناقابل برداشت ہے،انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کاواحدپرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے سے ممکن ہے،انہوںنے کہا کہ مسلمانوں کی تنظیم او آئی سی مردہ گھوڑو بن چکی ، ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے فعال اور مضبوط بنا کے اپنے مسلمان بھائی اور بہنوں کے حقوق ،عزت ،جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے متحد ہو جائیں ، استعماری طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی والا کردار ادا کریں۔