پشاور کے مضافاتی علاقے گل بہار شکرپورہ‘ دامان افغانی‘ بنگلہ دیش کورونہ میں لوڈشیڈنگ

عوام نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف واپڈا ہائوس اور صوبائی اسمبلی کے گھیرائو کی دھمکی دی

ہفتہ 19 مئی 2018 22:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) پشاور کے مضافاتی علاقے گل بہار شکرپورہ‘ دامان افغانی‘ بنگلہ دیش کورونہ ‘ سبحان گل کورونہ‘خڑکئی کے عوام نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف واپڈا ہائوس اور صوبائی اسمبلی کے گھیرائو کی دھمکی دی ہے ‘ٹائون ٹو ممبر حاجی عبدالمتین خان ‘ ناظم فزاد خان اور معززین علاقہ نے مشترکہ بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ گلبہار شکرپورہ میںگزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی بند ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود گلبہار شکرپورہ میں بجلی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے انہوںنے کہاکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شکرپورہ کے مکینوں کومشکلات کا سامنا ہے ‘گھروں میں پانی ناپید ہے‘ عوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں‘ انہوں نے کہا ہے کہ اگر یہ مسئلہ جلد از جلد حل نہ ہوا تو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام اور منتخب نمائندوں پر ہو گی۔