پی این سی اے کے زیراہتمام بچوں کیلئے سمرآرٹ کلاسز26جون سے شروع ہوں گی

اتوار 20 مئی 2018 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے ) کے زیراہتمام بچوں کیلئے سمرآرٹ کلاسز26جون سے شروع ہوگی جو 9اگست تک جاری رہیں گی۔ان کلاسز کا مقصد طالب علموں کیلئے گرمیوں کی چھٹیوں کو مفید اوربامقصد بناناہے۔

(جاری ہے)

ان کلاسز میں 5سال سے لیکر 15سال کی عمرتک کے بچوں کو موسیقی، مصوری، مجسمہ سازی، ظروف سازی اوردیگرمختلف میٹرئیل آرٹس سکھا ئے جاتے ہیں اور اس ضمن میں ان بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔ان کلاسز میں پیلے آئیے پہلے پائیے کی بنیادپرداخلے دئیے جاتے ہیں۔ابتدائی طورپرجڑواں شہروں کے 100طلباء کو داخلے دئیے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :