حافظ آباد،پولیس کی کارروائی،گاڑی سے 6کلو چرس برآمد ،ملزم گرفتار

اتوار 20 مئی 2018 18:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سکھیکی پولیس نے کارروائی کرکے ایک گاڑی سے 6کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانکی شریف نوشہرہ کا رہائشی شکیل ولدچاہ زماں ایمبولینس نما گاڑی نمبری 425میں بھاری مقدار میں چرس لیکر آرہا تھا کہ چوکی سکھیکی کے قریب ناکہ پر پولیس نے چیکنگ کی تو گاڑی سے چھ کلو چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے ملزم شکیل کو گاڑی سمیت گرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :