صدقہ، فطر اور فدیے کی کم ازکم رقم 100 روپے فی کس مقرر

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ فطر، فدیہ اور روزے کے کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیاہے اور اس سال صدقہ، فطر اور فدیے کی کم ازکم رقم 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے جبکہ فدیہ کیلئے جًو 240 روپے، کھجور 1600 روپے اور کشمش کے حساب سے 1920 روپے نصاب مقرر کر دیا گیااورفقہ جعفریہ کے مطابق بھی صدقے فطر کی کم ازکم شرح 100 روپے کا اعلان کیا گیا ہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق جان بوجھ کر روزہ توڑنے پر 60 مساکین کو کھانا کھلانا لازمی ہے اور روزہ توڑنے کے کفارے کیلئے 6 ہزار کی رقم مقرر کی گئی ہے جبکہ کفارہ قسم کیلئے ایک ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے جو کے مطابق فی کس فطرانہ اور فدیہ کی شرح 240 روپے مقرر کی گئی ہے روزہ توڑنے کا کفارہ 14400 اور قسم کا کفارہ 2400 روپے ہوگامرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کھجور کے مطابق فطرانہ اور فدیہ کیلئے 1280 روپے مقرر کیے گئے ہیں، روزہ توڑنے کا کفارہ 76 ہزار 8 سو روپیاور قسم کا کفارہ 12ہزار 8 سو کے برابر ہوگا، کشمش کے مطابق فطرانہ اور فدیہ 25 سو 60 روپے مقرر کیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ شرح ہے اور روزہ توڑنے کا کفارہ ایک لاکھ 53 ہزار 600 اور کفارہ قسم 2 لاکھ 56 ہزار ہوگا، لوگ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ اور فدیہ ادا کریں مفتی منیب الرحمن، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی فطرانہ کیلئے فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں جوکہ اوسط قیمت تقریباً 350 روپے بنتی ہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔

متعلقہ عنوان :