سرگودھا سمیت ریجن میں نادرا کے 24دفاتر کے سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے حساس ادارہ کی سفارشات نظر انداز

حساس ادارہ چھ ماہ سے مسلسل سفارشات بھجوا رہا ہے ، مگر ان پر عملدرآمد کا فقدان اوراسکے ساتھ ساتھ بڑھتا ہوا سکیورٹی رسک باعث تشویش بنتا جا رہا ہے جو کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے،وزارت داخلہ پنجاب کی سول ایڈمنسٹریشن کو جاری ہدایات

اتوار 20 مئی 2018 19:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سول ایڈمنسٹریشن کو جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سرگودھا سمیت ریجن بھر میں واقع نادرا کے 24دفاتر کے سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے حساس ادارہ چھ ماہ سے مسلسل سفارشات بھجوا رہا ہے ، مگر ان پر عملدرآمد کا فقدان اوراسکے ساتھ ساتھ بڑھتا ہوا سکیورٹی رسک باعث تشویش بنتا جا رہا ہے ،سکیورٹی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا سمیت خوشاب،میانوالی اور بھکر میں قائم نادرہ کے مرکزی و سب دفاتر میں سکیورٹی لیپس پائے جا رہے ہیں،اور ان اہم امور میں غفلت کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، لہذا متعلقہ ضلعی سربراہان ترجیح بنیادوں پر اقدامات یقینی بنا کرعملدرآمد کی رپورٹ ارسال کریں۔

متعلقہ عنوان :