بھارت ؛ایک اور مسلمان گاؤ رکشک کی بھینٹ چڑھ گیا،4افراد گرفتار

اتوار 20 مئی 2018 19:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ہندو انتہاپسندی کا ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا جب انتہا پسندوں نے ایک اور مسلمان کو گاؤ رکشک کی بھینٹ چڑھا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں انتہا پسندوں نے گائے ذبیحہ کے الزام میں ریاض نامی شہری کو اس کے دوست کیساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔45 سالہ مسلمان شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے قتل اور تشدد کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :