شاہنواز چوک سے اغواء ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کے اغواء کا ڈراپ سین، ڈاکٹر عروج کنول نے بیان ریکارڈ کروا دیا

خاوند کے ساتھ رہ رہی ہوں، والد ڈاکٹر محمد اقبال نے جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی ہے، ڈاکٹر عروج کنول

پیر 21 مئی 2018 15:36

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) شاہنواز چوک مانسہرہ سے اغواء ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کے اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا، مغوی لیڈی ڈاکٹر عروج کنول نے والد ڈاکٹر محمد اقبال کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سیالکوٹ کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا، میرے والد نے ملی بھگت کر کے جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں لیڈی ڈاکٹر عروج کنول زوجہ شہزاد عباسی نے اپنے ریکارڈ شدہ بیان میں بتایا کہ وہ خاوند سے معمولی ناراضگی کے بعد والد کے گھر آ گئی تھیں تاہم نکاح کی ڈگری کے بعد اس کی اپنے خاوند سے پیدا ہونے والی غلط فہمی دور ہو گئی تھی جس کے بعد وہ خاوند کے ساتھ دوبارہ اپنے گھر چلی آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا، اس سلسلہ میں عروج کنول نے سیالکوٹ کی عدالت میں باقاعدہ طور پر اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :