فیصل آباد، زمین کے تنازع پرفائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا

پیر 21 مئی 2018 16:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) نواحی گائوں میںزمین کے تنازع پرفائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہو اہے کہ نواحی چک نمبر351ج ب کلیان داس کامحمد شفیق اپنے ٹریکٹر ٹرالی پر سواراپنے ڈیرہ سے گھر واپس آرہاتھاکہ راستہ میں تھڑا مار کر بیٹھے ہو ئے ملزمان عامروغیرہ نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے شدید زخمی حالت میں فوری طورپر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں وہ شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑگیا ۔

ملزم موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔وجہ عناد زمین کا تنازع بیان کیا جاتا ہے۔اطلاع ملنے پرتھانہ صدر پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔اور صدرپولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :