پلاک کے زیر اہتمام 24 مئی سے دو روزہ نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا جائیگا

پیر 21 مئی 2018 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام24 مئی سے دو روزہ نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔24مئی کو خواتین اور 25مئی کو مردوں کا مشاعرہ ہوگا۔مشاعرے میں نامور شعراء اپنی شاعری سے رسول اکرم ﷺ کو خراج عقدیت پیش کرینگے اور ماہ مقدس کی اہمیت کو اجاگر کرینگے۔

(جاری ہے)

اس حوالے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ نے بتایا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس کی فضیلت اور اہمیت تمام مہنوں سے افضل ہے۔

اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اس کی امت سے پیار کرنا اور ان پر شفقت کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔یہ نعتیہ مشاعرہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔رمضان المبارک تمام مہنوں کا سردار ہے اس ماہ زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں حاصل کرنی چاہیے ۔ہمیں آپس کی نفرتیں ختم کرکے بھائی چار اور اخوت کو فروغ دینا چاہیے۔