ساہیوال،ٹبہ سہیل میں گلی کی دیوار گر نے سے دو کمسن بچیاں ہلاک ،تین کو بچا لیا گیا

پیر 21 مئی 2018 16:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) نواحی گائوں ٹبہ سہیل میں گلی کی دیوار گر نے سے دو کمسن بچیاں ہلاک تین کو بچا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گو گیرہ روڈ پر واقع گائوں ٹبہ سہیل میں بچے کھیل رہے تھے کہ گلی کی دیوار گر گئی جس سے دو بچے 9سالہ آمنہ اور گیارہ سالہ جمیلہ ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئیں جبکہ تین بچیوں کو زندہ ملبے سے نکال لیا گیا جن میں تین کمسن بچیاں صائمہ،سکینہ اور مر یم شامل ہیں ریسکیو کی ٹیم نے مو قع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کر کے تین بچیوں کو بچایا۔

متعلقہ عنوان :