مانانوالہ،ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاںبحق کانسٹیبل کا ساتھی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

پیر 21 مئی 2018 17:18

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) مانانوالہ فاروق آباد روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاںبحق ہونے والے کانسٹیبل کا ساتھی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ لاہور پولیس کے کانسٹیبل کو مکمل پولیس عزاز کت ساتھ گارڈ آف آنر دے کر سپر خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گزشتہ روزمانانوالہ فاروق آباد روڈ پر گاؤں لاگر کے رہائشی لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد فیاض اور اس کے ساتھی اعجاز وریا کو سپہر 3 بجے ڈاکوں نے ڈکتی کے دوران مزحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا محمد فیاض کانسٹیبل موقع پر جابحق ہو گیا تھا۔ جس کی نماز جنازہ گاؤں لاگر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشک بار تھی محمد فیاض کو پورے پولیس اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ ایس پی ہیڈ کواٹر لاہور ، ڈی ایس پی سرکل رانا محمد جمیل ، اور پولیس کی بھاری نفری نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جب کہ فیاض کا دوسرا ساتھ اعجاز وریا میو ہسپتال لاہور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھانہ مانانوالہ پولیس نے نامعلوم ڈاکوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔