ْسستے بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،جماعت اسلامی کا اظہار تشویش

پیر 21 مئی 2018 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب قائم کئے جانے والے سستے بازار وں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکو مت میئر اسلام آباد اور منتخب ممبران اسمبلی کی عدم تو جہ کے باعث مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے ،اور اسلام آباد کے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے ، رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں بھی اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں کے رہائشی شدید تر ین پانی کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں ،انھوں نے کہا لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کے حکو متی دعوئے جھوٹے ثا بت ہو ئے ہیں اسلام آباد جیسے شہر میں شہر یوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی ایٹ فور میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چوہدری ، ڈاکٹر تہذیب الحسن ، جاوید اعوان اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی اسلام آبادکے نائب امیر محمد کاشف چوہدری نے کہا حکومت کی طرف سے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے بروقت، ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک میںمہنگائی عروج پر ہے ،ہفتہ وار بازروں اور سستے بازروں کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے ۔

وفاقی دارلحکو مت سمیت پورے پاکستان میں انتظامیہ کی طرف سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔انھوں نے کہا پرا ئس کنٹرول کمیٹیاںقیمتوں کو کنٹرول کر نے میں بُری طر ح ناکام ہو چکی ہیں ،وفاقی حکو مت کابجٹ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لیے کو ئی بجٹ فراہم نہ کر نا اور اسلام آباد کی عوام کے لیے رمضان المبارک میں ریلیف پیکج نہ دینا شہریوں کے ساتھ انتہائی زیاتی ہے۔۔۔۔۔اعجاز خان