احتساب عدالت:مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط ،بجلی کی آنکھ مچولی

پیر 21 مئی 2018 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدرنوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران رہنما (ن) لیگی مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران (ن) لیگی رہنما مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔ مائزہ حمید کا موبائل کمرہ عدالت میں استعمال کرنے کے باعث ضبط کیا گیا جو ممنوع ہے۔دوسری جانب احتساب عدالت میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف اپنا بیان ریکارڈ کرارہے تھے کہ اس دوران بجلی آنکھ مچولی کرتی رہی