متنازع کشن گنگا ڈیم پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش ہے،دنیا عالمی قوانین اور سندھ

طاس معاہدے کے برعکس بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے،میاں نعیم‘میاں نسیم

پیر 21 مئی 2018 18:45

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پنجاب یونٹی بورڈ کے چیئر مین اور سماجی و سیاسی رہنما میاں محمد نعیم اور وائس چیئر مین میاں محمد نسیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بھارت کی طرف سے عالمی قوانین اور سندھ طاس معاہدہ سے ہٹ کر مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ڈیم کی تعمیر پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ رتلے ودیگر متنازع بھارتی منصوبے پاکستان کیخلاف بھارتی سازشیں ہیں جو ناقابل برداشت ہیں۔

(جاری ہے)

میاں نعیم نے کہا کہ متنازع کشن گنگا ڈیم پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش ہے اور اس سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی بنک ودیگر عالمی ادارے بھارت کیخلاف سخت نوٹس لیں ورنہ یہ بھارتی آبی جارحیت پاکستان اور بھارت کو ایک نئی جنگ میں دھکیل دے گی۔ میاں نعیم نے مزید کہا کہ پاکستان اس بھارتی آبی جارحیت کیخلاف عالمی فورمز پر آواز بلند کرے اور بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھائے ۔