سماجی تحفظ کے فروغ کیلئے انسانی وسائل میں اضافے، اثاثوں کی تقسیم ،خواتین کی خودمختاری کو ترجیح دی جا رہی ہے‘عائشہ غوث پاشا
سوشل پروٹیکشن اتھارٹی پائیدار ترقیاتی اہداف کی روشنی میں وضع کردہ سماجی تحفظ کی پالیسی کے تحت غربت کی نسل در نسل منتقلی کو روکنے کے لیے نوجوان نسل ، خواتین ، بچوں اور معذور افرادپر سرمایہ کاری کر رہی ہے ‘صوبائی وزیر خزانہ
پیر 21 مئی 2018 18:53
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کے ہر فرد کو معاشی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کی خواہاں ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ ہم محروم طبقہ کو وظائف تک محدود رکھنے کی بجائے خود کفالت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ خدمت کارڈ کے ذریعے ابتدائی طور پر 90,000 سے زائد معذور افراد کوفی کس 1500 روپے ماہانہ وظائف کی ترسیل کے بعد اب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے اشتراک سے انکم جنریشن پروگرام کا آغاز کر چکی ہے جس کے تحت وظائف حاصل کرنے والے معذور افراد کو پیشہ ورانہ و فنی تربیت کے بعد اپنے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرض فراہم کیے جا رہے ہیں، دیہی علاقوں میں مقیم خواتین کو روزگار کی فراہمی کے لیے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پروگرام کے گائے بھینسیں مہیا کی جا رہی ہیں ، پسماندہ علاقوں اور غریب گھرانوں کی بچیوں میں ثانوی سطح کی تعلیم کے فروغ کے لیے خادم اعلیٰ زیور تعلیم پروگرام کے تحت 46000سے زائد بچیوں میں وظائف تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ CCTپروگرام کے تحت بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی سکولوں میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے والدین کو انرولمنٹ سے مشروط وظائف مہیا کیے جا رہے ہیں ۔ مستقبل قریب میں سوشل پروٹیکشن اتھارٹی بچوں کی غذائی ضروریات ، نوجوانوں کو درپیش روزگار کے مسائل اور اجرت کے حوالے سے خواتین کے ساتھ ہونے والی بے انصافی کے سدّ باب کے لیے پر عزم ہے۔ ورلڈ بنک کی جانب سے جنوبی ایشیا میں سماجی تحفظ اورروزگار کے پریکٹس مینیجر سٹفینو پیٹرنوسٹرو (Stefano Paternostro)نے سماجی تحفظ کے حوالے سے حکومت پنجاب کی کوششوں اور سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے مندرجات پر روشنی ڈالی۔ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سہیل انورنے بتایا کہ حکومت پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے تحت ورلڈ بنک کے ساتھ تین پروگرامز پر کام کرے گی جن میں نوزائیدہ بچوں اور حاملہ مائوں کے لیے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پلان، خواتین کی معاشی شمولیت اور سماجی تحفظ کے اداروں کی کپیسٹی بلڈنگ شامل ہے۔ ورکشاپ کا مقصد تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے اطلاق میں درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل تلاش کرنا تھا۔ ورلڈ بنک کی جانب سے مقرر کردہ ٹاسک ٹیم لیڈر اور سینیئر اکانومسٹ مس یون ینگ چائو نے پروجیکٹ کے مقاصد اور دائرہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے ممکنہ حل تجویز کیے۔ ڈاکٹر سہیل انور نے پروجیکٹ کے اطلاق میں مختلف محکموں کے کردار اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی جبکہ ڈائریکٹر پروگرام سوشل پروٹیکشن اتھارٹی وقار عظیم نے ورکشاپ کو ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.