پولیس کا ملاکنڈ ڈویڑن کے 6اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ،

افراد گرفتار، 18 کلاشنکوف، 13 رائفل، 97شارٹ گن سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 21 مئی 2018 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) آر پی او پولیس ملاکنڈ ڈویڑن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈ ڈویڑن کے چھ اضلاع میں پولیس نے رمضان المبارک کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کیا، آر پی او کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس آپریشن میں سوات، شانگلہ، بونیر، دیر اپر، دیر لوئر اور چترال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 49 مفروران، 649 مشتبہ افراد سے 18 کلاشنکوف، 13 رائفل، 97شارٹ گن، 137 پستول، 30324 کارتوس، 43 چارجر، 5 مارٹر گولہ، 1 راکٹ لانچر، 13 راکٹ شیل،7 خنجر، 0.190کلو گرام بارود، 37.424 کلوگرام چرس اور 400 لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا�

(جاری ہے)