Live Updates

تحریک انصاف کا ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان، معروف صحافی نے دلچسپ لطیفہ سنا دیا

تحریک انصاف 50 لاکھ نئے گھر بنانے پر فی گھر دو مزدور لگا دے تو ایک کروڑ نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں،رؤف کلاسرا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 مئی 2018 11:30

تحریک انصاف کا ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان، معروف صحافی نے دلچسپ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018ء) :معروف صحافی روف کلاسرا نے تحریک انصاف کے 100 روزہ پلان سے متعلق دلچسپ لطیفہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان جو بھی کر لیں۔ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔رؤف کلاسرا کا پی ٹی آئی کے 100روزہ پلان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک لطیفہ چل رہا تھا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے 50 لاکھ گھر بنانے کا بھی اعلان کیا،تو اگر دو مزدور بھی ہر گھر پر لگا دئیے جائیں تو اس طرح سے ایک کروڑ لوگوں کو نوکریاں مل جائیں گی۔

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہئیے تھا کہ وہ قوم کو حقیقت پسندانہ گولز بتائیں۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جماعت اپنا 100دن کا پلان تب دیتی ہے جب وہ حکومت میں آ جائے جب کہ الیکشن سے قبل پارتی اپنا منشور دیتی ہے۔روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ 1999میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے 7 پوائنٹ کا ایکا یجنڈا دیا تھا اور کہا تھا کہ اب میں اقتدار میں آ گیا ہوں تو میں اس ملک کو ٹھیک کروں گا۔

اس کے بعد وزیر اعظم گیلانی اور نواز شریف کے بھی تقریر کے پوائنٹس دیکھ لیں۔اور اب عمران خان کی تقریر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ ان تمام سیات دانوں کے 90فیصد وہی پوائنٹس ہیں جو کہ سابق صدر پریوز مشرف کے تھے،اور اب جو بھی سیاست دان حکومت میں آنا چاہے وہ یہی باتیں کرتا ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں انے کے بعد اپنا 100روزہ پلان بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ۔ٹیکس کا جائز حصہ نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں کو کم کریں گے۔پانچ سالوں میں ایک کروڑ نئی نوکریاں دیں گے۔۔چھوٹی صنعتوں کوپیروں پرکھڑا کرکے نوکریاں پیدا کی جائیں گی۔جب کہ 50لاکھ نئے گھر بنائیں جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات