اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی ‘ اداکارہ لیلیٰ

منگل 22 مئی 2018 13:06

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ کون کیا کر رہاہے مجھے کسی کی پروا نہیں ،جلد اپنے پرستاروں کو سرپرائز دینے والی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے حوالے سے خبروں کے حوالے سے کہا کہ ایسے لوگو ں کی اپنی کوئی حیثیت تو نہیں ہوتی مگر سلیبرٹی کے خلاف افواہیں اور پروپیگنڈاکر کے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ہروقت کوشاں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کی آفرز ہیں مگر سال میں دو سے تین ڈرامہ وہ بھی اچھی ٹیم کے ساتھ ہی کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاہو ر میں پروڈکشن انتہائی محدود ہوچکی ہے زیادہ کام کراچی میں ہورہا ہے ۔ مگر خوشی کی بات ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری اپنے قدموں پرکھڑی ہوچکی ہے۔فلم میرا پہلا پیار ہے جب بھی اچھی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروںگی ۔

متعلقہ عنوان :