سابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

منگل 22 مئی 2018 13:49

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) سابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات کے اعزاز میںالوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سول ریسٹ ہائوس اٹک میں منعقد ہوئی۔تقریب میںڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل اکرام، موجودہ ڈی سی اٹک اکرام الحق،ڈی پی او اٹک عبادت نثار،ضلعی عدلیہ کے ججز،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں شرکاء نے سابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلع اٹک کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں جن کی مثال ملنا مشکل ہے ۔اس کے علاوہ رانا اکبر حیات نے عوامی مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کروائے اور تمام عرصہ افسران اور عوام کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آئے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا سابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔سابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک میں ان کا بطور ڈپٹی کمشنر ،قیام انتہائی یادگار رہا ہے ۔اس ضلع میں انہیں عوام اور افسران سے بے پناہ پیار اور عزت ملی۔اس کے علاوہ تمام محکموں کے افسران کے ساتھ ان کا رابطہ رہا اور سرکاری کام کی انجام دہی میں انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

رانا اکبر حیات نے کہا کہ اٹک ایک خوب صورت ضلع ہے اور اس کے عوام بھی انتہائی ملنسار ہیں اور یہاں ایک سرکاری افسر کی حیثیت سے وقت گزارنا تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹک کے عوام اور افسران کی طرف سے انہیں جو پیار ملا ہے اسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔آخر میںسابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانااکبر حیات کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔